May 4, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 61

وَإِن جَنَحُواْ لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ 

اور اگر وہ لوگ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اُس کی طرف جھک جاؤ، اور اﷲ پر بھروسہ رکھو۔ یقین جانو وہی ہے جو ہر بات سنتا، سب کچھ جانتا ہے

  آیت 61:  وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَہَا: ’’اور (اے نبی!) اگر وہ اپنے بازو جھکا دیں امن کے لیے تو آپ بھی جھک جائیں اس کے لیے‘‘

            اگر مخالف فریق صلح پر آمادہ نظر آئے تو آپ بھی امن کی خاطر مناسب شرائط پر اُن سے صلح کر لیں۔

             وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ: ’’اور اللہ پر توکل کیجیے‘ یقینا وہ سب کچھ سننے والا‘ جاننے والا ہے۔‘‘

            یعنی آپ اُن کی منفی چالوں سے فکر مند نہ ہوں‘ اللہ پر توکل رکھیں اور صلح کا جواب صلح سے ہی دیں۔ 

UP
X
<>