May 4, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 63

وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

اور اُن کے دلوں میں ایک دوسرے کی اُلفت پیدا کردی۔ اگر تم زمین بھر کی ساری دولت بھی خرچ کر لیتے تو ان کے دلوں میں یہ اُلفت پیدا نہ کرسکتے، لیکن اﷲ نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا۔ وہ یقینا اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

  آیت 63:  وَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّـآ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ: ’’اور اِن (اہل ایمان) کے دلوں میں اُس نے الفت پیدا کر دی۔ اگر آپ زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر دیتے تو اِن کے دلوں میں یہ اُلفت پیدا نہیں کر سکتے تھے‘‘

             وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَیْنَہُمْ: ’’لیکن یہ تو اللہ نے اُن کے مابین (ایسی) الفت پیدا کر دی۔‘‘

            سوره آلِ عمران کی   آیت: 103 میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اس فضل خاص کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے: وَاذْکُرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ کُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہ اِخْوَانًا وَکُنْتُمْ عَلٰی شَفَا حُفْرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَکُمْ مِّنْہَا.  ’’اور اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ تم لوگ ایک دوسرے کے دشمن تھے‘ پھر اللہ نے تمہارے دلوں میں باہم الفت پیدا کر دی تو اس کی نعمت سے تم بھائی بھائی بن گئے‘ اور تم لوگ تو آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے جہاں سے اللہ نے تمہیں بچایا ہے۔‘‘

             اِنَّہ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ: ’’یقینا وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>