May 1, 2024

قرآن کریم > الانفطار >sorah 82 ayat 19

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ

یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کیلئے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اُس دن اﷲ ہی کا چلے گا

آيت 19: يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ: «جس روز كسى جان كو كسى دوسرى جان كے ليے كوئى اختيار حاصل نهيں هوگا، اور امر كل كا كل اس دن الله هى كے هاتھ ميں هوگا۔»

        اس دن سر محشر پكارا جائے گا: (لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ) (المؤمن: 16) كه اے نسل انسانى كے لوگو، ديكھو! آج حكومت، اختيار اور اقتدار كس كے هاتھ ميں هے؟ اور اس سوال كا جواب بھى پھر خود هى ديا جائے گا: (لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ) (المؤمن: 16) يعنى آج كے دن اختيار كل كا كل الله هى كے پاس هے جو اكيلا هے اور سب پر غالب هے۔ اس دن انسانوں كى اكثريت كو بے بسى اور نفسا نفسى كى جس كيفيت كا سامنا هوگا، سورة البقرة ميں اس كا نقشه يوں دكھايا گيا هے: (وَاتَّقُواْ يَوْماً لاَّ تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئاً وَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلاَ يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلاَ هُمْ يُنصَرُوْنَ) «اور ڈرو اس دن سے كه جس دن كام نه آسكے گى كوئى جان كسى دوسرى جان كے كچھ بھى اور نه كسى سے كوئى سفارش قبول كى جائے گى اور نه كسى سے كوئى فديه قبول كيا جائے گا اور نه انهيں كوئى مدد مل سكے گى۔»

UP
X
<>