April 26, 2024

قرآن کریم > الانفطار >sorah 82 ayat 7

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا، پھر تیرے اندر اِعتدال پیدا کیا؟

آيت 7: الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ: «جس نے تمهيں تخليق كيا، پھر تمهارے نوك پلك سنوارے، پھر تمهارے اندر اعتدال پيدا كيا۔»

        الله تعالى نے تمهارے قوائے جسمانى اور قوائے نفسياتى ميں هر طرح سے اعتدال اور توازن پيدا كيا هے۔ گويا تمهارى تخليق الله تعالى كى صفت عدل كى مظهر هے۔ تمهارى تخليق كے اندر توازن اور خوب صورتى كا يه پهلو گويا اس حقيقت پر گواه هے كه الله تعالى هر معاملے ميں عدل و اعتدال كو پسند فرماتا هے اور يه كه وه تم انسانوں كے ساتھ آخرت ميں بھى عدل و انصاف كا معامله فرمائے گا، تاكه گناه گاروں كو قرار واقعى سزا مل سكے اور نيكو كار اپنى نيكيوں كا پورا پورا بدله پائيں۔ تمهارى مبنى بر اعتدال تخليق و تركيب كا تقاضا تو يه تھا كه تمهارے خيالات و اعمال بھى اعتدال اور توازن كا مظهر هوتے ، مگر تم لوگ هو كه اپنے خالق كے بارے ميں هى دھوكے ميں مبتلا هوگئے هو۔ تم اس كى شانِ غفارى كو تو بهت اهتمام سے ياد ركھتے هو جب كه اس كى صفت عدل سميت بهت سى دوسرى صفات كو بالكل هى بھولے هوئے هو۔ تمهارى يه بے اعتدالى تمهارے اس خالق كو بالكل پسند نهيں هے جس نے تمهارى تخليق كا خمير هى اعتدال سے اٹھايا هے۔

UP
X
<>