May 5, 2024

قرآن کریم > الغاشـيـة >sorah 88 ayat 26

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ

پھر یقینا ان کا حساب لینا ہمارے ذمے ہے

آيت 26: ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ: «پھر ان كا حساب همارے ذمه هے۔»

        آپ صلى الله عليه وسلم تذكير اور ياد دهانى كے حوالے سے اپنا فرض ادا كرتے جائيے۔ ان كى جواب دهى اور حساب كا معامله آپ هم پر چھوڑديں۔ يه وهى انداز اور اسلوب هے جو اس گروپ كى سورتوں ميں قبل ازيں بھى كئى بار آچكا هے۔ اس دور ميں نازل هونے والى سورتوں ميں مشركين كو مهلت دينے كا ذكر بهت خصوصيت كے ساتھ آيا هے۔ مثلاً سورة المزمل ميں فرمايا گيا: (وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا) «آپ صلى الله عليه وسلم مجھے اوران جھٹلانے والوں كو چھوڑديں، جو بڑى نعمتوں سے نوازے گئے هيں اور ابھى آپ صلى الله عليه وسلم انهيں كچھ مهلت ديں۔» اسى طرح سورة الطارق كى آخرى آيت ميں بھى يه مضمون خصوصى اسلوب كے ساتھ آيا هے۔ اس آيت ميں اس مفهوم كے دو صيغے (مهِّلْ ۔ اَمْهِلْ) باب تفعيل اور باب افعال سے آئے هيں۔ يهاں فرمايا كه  «ان سب كو لوٹ كر همارى هى طرف آنا هے۔ پھر ان كا حساب همارے ذمه هے!»

        اللَّهُمَّ حَاسِبْنَا حِسَاباً يَسِيْرًا۔ آمين يا رب العالمين!

UP
X
<>