April 27, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 1

وَالْفَجْرِ

قسم ہے فجر کے وقت کی

آيت 1: وَالْفَجْرِ: «قسم هے فجر كى۔»

        سورة الفجر كى ابتدائى آيات قسموں كے حوالے سے مشكلات القرآن ميں سے هيں اور ان كے بارے ميں متعدد اقوال هيں۔ بهر حال اس پهلى  آيت كے بارے ميں عام رائے يه هے كه اس سے 10 ذى الحجة كى فجر مراد هے جس كے بعد قربانى هوتى هے اور يه دن مناسكِ حج كے حوالے سے بنيادى اور خصوصى اهميت كا حامل هے۔

UP
X
<>