May 5, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 19

وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَمًّا

اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو

آيت 19: وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَمًّا: «اور تم سارى كى سارى ميراث سميٹ كر كھا جاتے هو۔»

        اس آيت ميں انسانوں كے بنائےهوئے غير متوازن اور ظالمانه قوانين وراثت كى طرف بھى اشاره هے اور اس سے يه بھى مراد هے كه تم ميں سے جو طاقت ور هے وه مختلف حيلوں بهانوں سے تمام وراثت پر قبضه كرلينا چاهتا هے۔ واضح رهے كه قرآن مجيد نے دنيا كو مفصل، جامع اور متوازن قوانين وراثت عطا كيے هيں۔ اسلام سے قبل عرب معاشرے ميں باپ كى پورى وراثت بڑے بيٹے كو منتقل هوجاتى تھى اور چھوٹے تمام بهن بھائيوں كو اس ميں سے كچھ بھى نهيں ملتا تھا۔ دنيا كے بعض ممالك ميں ايسے ظالمانه قوانين آج  بھى نافذ العمل هيں۔

UP
X
<>