April 26, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 54

وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلاَّ أَنَّهُمْ كَفَرُواْ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلاَ يَأْتُونَ الصَّلاَةَ إِلاَّ وَهُمْ كُسَالَى وَلاَ يُنفِقُونَ إِلاَّ وَهُمْ كَارِهُونَ 

اور ان کے چندے قبول کئے جانے میں رکاوٹ کی کوئی اور وجہ اس کے سو انہیں ہے کہ انہوں نے اﷲ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا ہے، اور یہ نماز میں آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں ، اور (کسی نیکی میں ) خرچ کرتے ہیں تو برا مانتے ہوئے خرچ کرتے ہیں

 آیت 54: وَمَا مَنَعَہُمْْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْہُمْ نَفَقٰتُہُمْ اِلآَّ اَنَّہُمْ کَفَرُوْا بِاللّٰہِ وَبِرَسُوْلِہ: ‘‘اور نہیں مانع ہوئی کوئی چیز کہ ان سے ان کے نفقات (اموال کا خرچ کرنا) کو قبول کیا جاتا‘ مگر یہ کہ انہوں نے کفر کیا ہے اللہ اور اُس کے رسول کے ساتھ‘‘

            وَلاَ یَاْتُوْنَ الصَّلٰوۃَ اِلاَّ وَہُمْ کُسَالٰی وَلاَ یُنْفِقُوْنَ اِلاَّ وَہُمْ کٰرِہُوْنَ: ‘‘اور وہ نماز کے لیے نہیں آتے مگر بہت ہی کسل مندی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر کراہت کے ساتھ۔‘‘

            یعنی اب جو چندہ یہ لوگ پیش کر رہے ہیں وہ تو جان بچانے کے لیے دے رہے ہیں کہ ہم سے سازو سامان لے لیا جائے اور ہمیں اس مہم پر جانے سے معاف رکھا جائے۔ 

UP
X
<>