April 26, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 56

وَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ

یہ اﷲ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں ، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں ، بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں

 آیت 56: وَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰہِ اِنَّہُمْ لَمِنْکُمْ: ‘‘اور وہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

            ہم بھی مسلمان ہیں‘ آپ لوگوں کے ساتھی ہیں‘ ہماری بات کا اعتبار کیجیے۔

            وَمَا ہُمْ مِّنْکُمْ وَلٰـکِنَّہُمْ قَوْمٌ یَّفْرَقُوْنَ: ‘‘لیکن (اے مسلمانو! حقیقت میں ) یہ لوگ تم میں سے نہیں ہیں‘ بلکہ اصل میں یہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں۔‘‘

            اصل میں یہ لوگ اسلام کے غلبے کے تصور سے خوفزدہ ہیں اور خوف کے مارے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر رہے ہیں۔ 

UP
X
<>