April 26, 2024

قرآن کریم > الـقدر >sorah 97 ayat 1

 إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ

بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے

آيت 1: إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ: «يقيناً هم نے اتارا هے اس (قرآن) كو ليلة القدر ميں۔»

          «انزلناه» كى ضمير مفعول كا مرجع بالاتفاق قرآن مجيد هى هے۔ نوٹ كيجيے! ان سورتوں كے مضامين كے اندر ايك ربط پايا جاتا هے، يعنى پهلى وحى (سورة العلق) كے فوراً بعد بتايا جارها هے كه هم نے اس كلام كو ليلة القدر ميں نازل فرمايا هے۔ قدر كا معنى تقدير اور قسمت بھى هے اور عزت و منزلت بھى۔۔ يهاں دونوں معنى مراد ليے جاسكتے هيں۔ يعنى هم نے اس قرآن كو اس رات ميں اتارا هے جو قدر ومنزلت كے اعتبار سے بے مثل رات هے، يا اس رات ميں اتارا هے جو تقدير ساز هے۔ سورة الدخان ميں اس رات كا ذكر ليلة مباركة كے نام سے آيا هے: ﴿إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ﴾ (آيت 3) «يقينا هم نے نازل كيا هے اس (قرآن) كو ايك مبارك رات ميں»۔ يه كون سى رات هے؟ ام المؤمنين حضرت عائشه رضى الله عنها بيان كرتى هيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: (تَحَرَّوْا لَيلَةَ الْقَدْرِ فِى الْوِتْرِ منَ العَشْرِ الاَوَاخِرِ مِنْ رمضان) «ليلة القدر كو رمضان كے آخرى عشرے كى طاق راتوں ميں تلاش كرو»۔ زياده تر لوگوں كا خيال هے كه ستائيسويں رمضان كى شب هى ليلة القدر هے۔ ليكن جيسا كه سورة الفجر كى آيت 3 كے ضمن ميں بھى وضاحت كى جاچكى هے، قمرى كيلنڈر كى طاق اور جفت راتوں كى گنتى دنيا كے مختلف خطوں ميں مختلف هوتى هے۔ مثلاً آج همارے هاں جو طاق رات هے سعودى عرب ميں ممكن هے وه جفت رات هو۔ اس ليے ليلة القدر كو تلاش كرنے كا محتاط طريقه يهى هے كه اسے رمضان كے آخرى عشرے كى تمام راتوں (جفت اور طاق دونوں) ميں تلاش كيا جائے۔ اور اگر واقعى ستائيسويں رمضان كى شب هى ليلة القدر هے تو اس بارے ميں ميرا اپنا خيال يه هے كه پھر يه مكه مكرمه اور مدينه منوره كى ستائيسويں شب هے۔ والله أعلم!

        اس رات ميں قرآن نازل كرنے كے دو مطلب هوسكتے هيں۔ ايك يه كه اس رات كو پورا قرآن مجيد لوح محفوظ سے حاملين وحى فرشتوں كے سپرد كرديا گيا اور پھر الله تعالى كے حكم كے مطابق 23 سال كے دوران ميں حضرت جبرائيل عليه السلام اس كى آيات اور سورتيں رسول الله صلى الله عليه وسلم پر نازل كرتے رهے۔ دوسرا مطلب يه هے كه قرآن كے نزول كى ابتدا اس رات سے هوئى۔

UP
X
<>