قرآن کریم > الأنبياء
الأنبياء
•
اَمِ اتَّخَذُوْٓا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ يُنْشِرُوْنَ
بھلا کیا ان لوگوں نے زمین میں سے ایسے خدا بنا رکھے ہیں جو نئی زندگی دیتے ہیں؟
•
لَوْ كَانَ فِيْهِمَآ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
اگر آسمان اور زمین میں اﷲ کے سوا دوسرے خدا ہوتے تودونوں درہم برہم ہوجاتے۔ لہٰذا عرش کا مالک اﷲ اُن باتوں سے بالکل پاک ہے جو یہ لوگ بنایا کرتے ہیں
•
لا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ
وہ جو کچھ کرتا ہے، اُس کا کسی کو جواب دہ نہیں ہے، اور ان سب کو جواب دہی کرنی ہوگی
•
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهِ اٰلِهَةً ۭ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ ۚ ھٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِيْ ۭ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
بھلا کیا اُسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنارکھے ہیں؟ ّ (اے پیغمبر !) ان سے کہو کہ : ’’ لاؤ اپنی دلیل !‘‘ یہ (قرآن) بھی موجود ہے جس میں میرے ساتھ والوں کیلئے نصیحت ہے، اور وہ (کتابیں ) بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کیلئے نصیحت تھی۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حق بات کا یقین نہیں کرتے، اس لئے منہ موڑے ہوئے ہیں
•
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْٓ اِلَيْهِ اَنَّهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ
اور تم سے پہلے ہم نے کوئی ایسا رسول نہیں بھیجا جس پر ہم نے یہ وحی نازل نہ کی ہو کہ : ’’ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا میری عبادت کرو۔‘‘
•
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَـدًا سُبْحٰنَهُ ۭ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ
یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ خدائے رحمن (فرشتوں کی شکل میں ) اولاد رکھتا ہے۔‘‘ سبحان اﷲ ! بلکہ (فرشتے تو اﷲ کے) بندے ہیں جنہیں عزت بخشی گئی ہے
•
لا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ
وہ اُس سے آگے بڑھ کر کوئی بات نہیں کرتے، اور وہ اُسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں
•
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلا يَشْفَعُونَ إِلاَّ لِمَنِ ارْتَضَى وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ
وہ اُن کی تمام اگلی پچھلی باتوں کو جانتا ہے، اور وہ کسی کی سفارش نہیں کر سکتے، سوائے اُ س کے جس کیلئے اﷲ کی مرضی ہو، اور وہ اُس کے خوف سے سہمے رہتے ہیں
•
وَمَنْ يَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّىْٓ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهِ فَذٰلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الظّٰلِمِيْنَ
اور اگر اُن میں سے کوئی (بالفرض) یہ کہے کہ : ’’ اﷲ کے علاوہ میں بھی معبود ہوں‘‘ تو اُس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے۔ ایسے ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں
•
اَوَلَمْ يَرَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰهُمَا ۭ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاۗءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ ۭ اَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، کیا اُنہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ سارے آسمان اور زمین بندتھے، پھر ہم نے اُنہیں کھول دیا، اور پانی سے ہر جاندار چیز پیدا کی ہے؟ کیا پھر بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے؟