May 6, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 13

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُواْ وَجَاءتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَمَا كَانُواْ لِيُؤْمِنُواْ كَذَلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ 

اور ہم نے تم سے پہلے (کئی) قوموں کو اُس موقع پرہلاک کیا جب اُنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا تھا، اور اُن کے پیغمبر اُن کے پاس روشن دلائل لے کر آئے تھے، اور وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

 آیت ۱۳:  وَلَقَدْ اَہْلَکْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا:  «اور ہم تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سی نسلوں اور قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں، جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی»

             وَجَآءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَمَا کَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا:  «اور ان کے پاس (بھی ) آئے تھے ان کے رسول واضح تعلیمات لے کر، لیکن وہ نہیں تھے ایمان لانے والے۔»

             کَذٰلِکَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ:  «اسی طرح ہم بدلہ دیا کرتے ہیں مجرم لوگوں کو۔» 

UP
X
<>