May 6, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 14

ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلاَئِفَ فِي الأَرْضِ مِن بَعْدِهِم لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ 

پھر ہم نے اُن کے بعد زمین میں تم کو جانشین بنایا ہے تاکہ یہ دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ؟

 آیت :۱۴  ثُمَّ جَعَلْنٰکُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْ بَعْدِہِمْ لِنَنْظُرَکَیْفَ تَعْمَلُوْنَ:  «پھر ان کے بعد ہم نے تمہیں زمین میں جانشین بنا دیا، تا کہ ہم دیکھیں کہ تم کیا کرتے ہو!»

            یہاں ہر شخص انفرادی طور پر بھی اپنی محدود عمر میں امتحان دے رہا ہے اور قومیں اور اُمتیں بھی اپنے اپنے وقفہ ٔمہلت میں اس امتحان گاہ سے گزر رہی ہیں۔ علامہ اقبال کے بقول:

قلزمِ ہستی سے تو اُبھرا ہے مانند ِحباب

اس زیاں خانے میں تیرا امتحاں ہے زندگی!

UP
X
<>