May 6, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 16

قُل لَّوْ شَاء اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلاَ أَدْرَاكُم بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ

کہہ دو کہ : ’’ اگر اﷲ چاہتا تو میں اس قرآن کو تمہارے سامنے نہ پڑھتا، اور نہ اﷲ تمہیں اس سے واقف کراتا۔ آخر اس سے پہلے بھی تو میں ایک عمر تمہارے درمیان بسر کر چکا ہوں ۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

 آیت ۱۶:  قُلْ لَّوْ شَآءَ اللّٰہُ مَا تَلَوْتُہ عَلَیْکُمْ وَلآَ اَدْرٰکُمْ بِہ:  «آپ (ان سے) کہیے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ میں یہ قرآن تمہیں پڑھ کر سناتا اور نہ وہ تمہیں اس سے وا کرتا»

             فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْکُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِہ اَفَلاَ تَعْقِلُوْنَ:  «میں تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوںاس سے پہلے۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے!»

            میں پچھلے چالیس برس سے تمہارے درمیان زندگی بسر کر رہا ہوں۔ تم مجھے اچھی طرح سے جانتے ہو۔ تم جانتے ہو کہ میں شاعر نہیں ہوں، تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میں کاہن یا جادو گر بھی نہیں ہوں، تمہیں یہ بھی علم ہے کہ مجھے ان چیزوں سے کبھی کوئی دلچسپی نہیں رہی اور میں نے ان چیزوں کو سیکھنے کے لیے کبھی مشق یا ریاضت بھی نہیں کی۔ تم اس حقیقت کو بھی خوب سمجھتے ہو کہ کوئی شخص ایک دن میں کبھی شاعر یا کاہن نہیں بن جاتا۔ ان تمام حقائق کا علم رکھنے کے باوجود بھی تم مجھے ایسے الزامات دیتے ہو، تو کیا تم لوگ تعصب کی بنا پر عقل سے بالکل ہی عاری ہو گئے ہو؟ 

UP
X
<>