May 6, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 17

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ 

پھر اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ بہتان باندھے، یا اُس کی آیتوں کو جھٹلائے ؟ یقین رکھو کہ مجرم لوگ فلاح نہیں پاتے۔ ‘‘

 آیت ۱۷:  فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوْ کَذَّبَ بِاٰیٰتِہ:  «تو اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گاجس نے اللہ کی طرف جھوٹ بات منسوب کی یا جھٹلایا اُس کی آیات کو!»

            یعنی یہ قرآن جو میں تم لوگوں کو سنا رہا ہوں، اگر یہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے اور میں اسے اپنی طرف سے گھڑ کر پیش کر رہا ہوںتو مجھ سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں، اور اگر یہ واقعتا اللہ کی آیات ہیں تو تم لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو شخص اللہ کی آیات کو جھٹلا دے، اُس سے بڑھ کر ظالم اور گنہگار کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اب اس معیارِ حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی سوچ اور اپنے عمل کا جائزہ لے اور دیکھے کہ وہ کون سی روش اختیار کر رہا ہے۔

             اِنَّہ لاَ یُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ:  «یقینا مجرم لوگ فلاح نہیں پایا کرتے۔» 

UP
X
<>