May 6, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 20

وَيَقُولُونَ لَوْلاَ أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلّهِ فَانْتَظِرُواْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ 

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ اِس نبی پر اُس کے رَبّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں کی گئی ؟ ‘‘ تو (اے پیغمبر ! تم جواب میں ) کہہ دو کہ : ’’ غیب کی باتیں تو صرف اﷲ کے اختیار میں ہیں ۔ لہٰذا تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔ ‘‘

 آیت ۲۰:  وَیَقُوْلُوْنَ لَوْلآَ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیَۃٌ مِّنْ رَّبِّہ:  «اور وہ کہتے ہیں کیوں نہ اتاری گئی کوئی نشانی (معجزہ) اس (رسول) پر اس کے رب کی طرف سے؟»

             فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰہِ فَانْتَظِرُوْا اِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ:  «آپ کہہ دیجیے کہ غیب کا علم تو بس اللہ ہی کو ہے، پس انتظارکرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔»

            اپنی اس ضد اور ہٹ دھرمی کے بعد انتظار کرو کہ مشیت ایزدی سے کب، کیا شے ظہور میں آتی ہے۔ 

UP
X
<>