May 4, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 23

فَلَمَّا أَنجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنفُسِكُم مَّتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَينَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

لیکن جب اﷲ اُن کو نجات دے دیتا ہے تو زیاد ہ دیر نہیں گذرتی کہ وہ زمین میں ناحق سر کشی کرنے لگتے ہیں ۔ ارے لوگو ! تمہاری یہ سر کشی درحقیقت خود تمہارے اپنے خلاف پڑ رہی ہے۔ اب تو دُنیوی زندگی کے مزے اُڑا لو، آخر کو ہمارے پاس ہی تمہیں لوٹ کر آنا ہے۔ اُس وقت ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو

 آیت ۲۳:  فَلَمَّآ اَنْجٰہُمْ اِذَا ہُمْ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ:  «پھرجب وہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو فوراً ہی بغاوت کرنے لگتے ہیں زمین میں نا حق۔»

            جونہی خطرے کی گھڑی ٹل جاتی ہے تو پھر انہیں دیویاں، دیوتا یاد آ جاتے ہیں اور پھر سے اللہ سے سرکشی شروع ہو جاتی ہے۔

             یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْیُکُمْ عَلٰٓی اَنْفُسِکُمْ مَّتَاعَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُکُمْ فَنُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ:  «اے لوگو! تمہاری اس بغاوت کا وبال تمہاری اپنی ہی جانوں پر آئے گا، یہ دنیا کی زندگی کا سازوسامان ہے (اسے برت لو) ، پھر ہماری ہی طرف تم سب کو لوٹنا ہے، پھر ہم تم کو بتلا دیں گے جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔» 

UP
X
<>