May 4, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 26

لِّلَّذِينَ أَحْسَنُواْ الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ وَلاَ يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّةٌ أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ 

جن لوگوں نے بہتر کام کئے ہیں ، بہترین حالت اُنہی کیلئے ہے، اور اُس سے بڑھ کر کچھ اور بھی ! اُن کے چہروں پر نہ کبھی سیاہی چھائے گی، نہ ذلت۔ وہ جنت کے باسی ہیں ! وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے

 آیت ۲۶:  لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَزِیَادَۃٌ:  «جو لوگ احسان کی روش اختیار کریں گے، ان کے لیے حسنیٰ (بھلائی) ہے اور مزید بھی۔»

            انہیں نیکی کا بدلہ بھی بہت اچھا ملے گا اور مزید برآں انہیں انعامات سے بھی نوازاجائے گا۔

             وَلاَ یَرْہَقُ وُجُوْہَہُمْ قَـتَـرٌ وَّلاَ ذِلَّــۃٌ:  «اور نہیں مسلط ہو گی ان کے چہروں پر سیاہی اور نہ ذلت۔»

              اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ:  « یہی ہوں گے جنت والے، اور رہیں گے اس میں ہمیشہ ہمیش۔» 

UP
X
<>