May 4, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 27

وَالَّذِينَ كَسَبُواْ السَّيِّئَاتِ جَزَاء سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِمًا أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

رہے وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں ، تو (ان کی) برائی کا بدلہ اُسی جیسا برا ہوگا۔ اور اُن پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی، اﷲ (کے عذاب) سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ ایسا لگے گا جیسے اُن کے چہروں پر اندھیری رات کی تہیں چڑھا دی گئی ہیں ۔ وہ دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے

 آیت ۲۷:  وَالَّذِیْنَ کَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَۃٍ بِمِثْلِہَا:  «اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو (ان کے لیے) بدلہ ہو گا برائی کاویساہی»

            یعنی جیسی ان کی برائی ہوگی ویسا ہی اس کا بدلہ ہوگا، اس میں کچھ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

             وَتَرْہَقُہُمْ ذِلَّۃٌ مَا لَہُمْ مِّنَ اللّٰہِ مِنْ عَاصِمٍ:  «اور ان پرذلت چھا جائے گی۔ نہیں ہو گا انہیں اللہ (کی پکڑ) سے کوئی بھی بچانے والا۔»

             کَاَنَّمَآ اُغْشِیَتْ وُجُوْہُہُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًا:  «گویا ان کے چہروں پر تاریک رات کے ٹکڑے اُڑھا دیے گئے ہوں۔»

             اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ:  «یہی لوگ ہوں گے جہنمی، یہ رہیں گے اسی میں ہمیشہ ہمیش۔» 

UP
X
<>