May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 32

فَذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلاَّ الضَّلاَلُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ 

پھر تو لوگو ! وہی اﷲ ہے جو تمہارا مالک ِ برحق ہے۔ پھر حق واضح ہوجانے کے بعد گمراہی کے سوا اورو کیا باقی رہ گیا ؟ اس کے باوجود تمہیں کوئی کہاں اُلٹا لئے جارہا ہے ؟ ‘‘

 آیت ۳۲:  فَذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلاَّ الضَّلٰلُ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَ:  «تو وہی ہے اللہ تمہارا ربّ برحق۔ تو حق کے بعد کیا رہ جاتا ہے سوائے گمراہی کے ؟ تو کہاں سے تم پھیرے جارہے ہو؟»

             یہی حق ہے جس کو تم اپنی فطرت کی نظر سے پہچان چکے ہو۔ اب اسی کو مضبوطی سے تھام لو اور پھر سے گمراہی میں مبتلا ہونے سے بچ جاؤ۔ یعنی تمہاری فطرت کے اندر حق کی پہچان موجود ہے۔ اس کی گواہی خود تمہاری اپنی زبانیں دے رہی ہیں۔ تم اللہ کو اپنا اور اس کائنات کا خالق و مالک مانتے ہو، زبان سے اس کا اقرار کرتے ہو۔ تو یہاںتک پہنچ کر پھر کیوں گمراہی میں اوندھے منہ گر جاتے ہو۔ تمہاری عقل کہاں الٹ جاتی ہے؟

UP
X
<>