May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 34

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ 

کہو کہ : ’’ جن کو تم اﷲ کے ساتھ شریک مانتے ہو، کیا اُن میں کوئی ایسا ہے جو مخلوقات کو پہلی بار پید اکرے، پھر (اُن کی موت کے بعد) اُنہیں دوبارہ پھر پیدا کر دے ؟ ‘‘ کہو کہ : ’’ اﷲ ہے جو مخلوقات کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر اُن (کی موت کے بعد) اُنہیں دوبارہ پھر پیدا کر دے گا۔ پھر آخر کوئی تمہیں کہاں اوندھے منہ لئے جا رہا ہے ؟ ‘‘

 آیت ۳۴:  قُلْ ہَلْ مِنْ شُرَکَآئِکُمْ مَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہ:  «ان سے پوچھئے کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو تخلیق کرتا ہو پہلی مرتبہ اور پھر اسے دوبارہ بھی بنائے؟»

             قُلِ اللّٰہُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہ فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَ:  «آپ کہیے صرف اللہ ہی ہے جو پہلی مرتبہ بھی پیدا کرتا ہے، پھر وہ اسے دوبارہ بھی بنائے گا، تو تم کہاں سے پلٹائے جا رہے ہو؟»

            پھر تم یہ کس اُلٹی راہ پر چلائے جا رہے ہو؟ تم کہاں اوندھے ہوئے جاتے ہو؟

UP
X
<>