May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 51

أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ آمَنْتُم بِهِ آلآنَ وَقَدْ كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ 

کیا جب وہ عذاب آہی پڑے گا، تب اُسے مانو گے ؟ (اُس وقت تو تم سے یہ کہا جائے گا کہ :) اب مانے ؟ حالانکہ تم ہی (اس کا انکار کر کے) اس کی جلدی مچایا کرتے تھے !

 آیت ۵۱:  اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِہ آٰ لْئٰنَ وَقَدْکُنْتُمْ بِہ تَسْتَعْجِلُوْنَ:  «پھرکیا جب وہ (عذاب) واقع ہو جائے گا تب تم لوگ اس پر ایمان لاؤ گے؟ (اُس وقت کہا جائے گا) کیا اب (ایمان لا رہے ہو) ؟ اور اسی کی تو تم جلدی مچا رہے تھے۔»

             عذاب جب واقعتا ظاہر ہو جائے گا تو اس وقت ایمان لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 

UP
X
<>