May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 53

وَيَسْتَنبِئُونَكَ أَحَقٌّ هُوَ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَمَا أَنتُمْ بِمُعْجِزِينَ 

اور یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ (آخرت کا عذاب) واقعی سچ ہے ؟ کہہ دو کہ : ’’ میرے پروردگار کی قسم ! یہ بالکل سچ ہے، اور تم (اﷲ کو) عاجز نہیں کر سکتے

 آیت ۵۳:  وَیَسْتَنْبِؤنَکَ اَحَقٌّ ہُوَ:  «اور (اے نبی!) یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ واقعی حق ہے ؟»

            جیسے قرآن بار بار اپنے مخالفین سے متجسسانہ انداز میں سوال  (searching questions) کرتا ہے، اسی طرح مشرکین بھی حضور سے searching انداز میں سوال کرتے تھے۔ یہاں ان کا یہ سوال نقل کیا گیا ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں کیا واقعی یہ سچ ہے؟ کیا آپ کو خود بھی اس کا پورا پورا یقین ہے؟

             قُلْ اِیْ وَرَبِّیْٓ اِنَّہ لَحَقٌّ وَمَآاَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ:  «آپ کہہ دیجیے کہ ہاں میرے رب کی قسم! یقینا وہ حق ہے، اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے۔»

            ان الفاظ میں بہت زیادہ تاکید اور شدت ہے۔ 

UP
X
<>