May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 54

وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الأَرْضِ لاَفْتَدَتْ بِهِ وَأَسَرُّواْ النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُاْ الْعَذَابَ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ 

اور جس جس شخص نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے، اگر اُس کے پاس روئے زمین کی ساری دولت بھی ہوگی تو وہ اپنی جان چھڑانے کیلئے اُس کی پیشکش کر دے گا۔ اور جب وہ عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو اپنی شرمندگی کو چھپانا چاہیں گے۔ اور اُن کا فیصلہ انصاف کے ساتھ ہوگا، اور اُن پر ظلم نہیں ہوگا

 آیت ۵۴:  وَلَوْ اَنَّ لِکُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لاَفْتَدَتْ بِہ:  «اور اگر کسی گنہگار جان کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو تو وہ اسے اس (عذاب) کے بدلے میں دے ڈالے۔»

             وَاَسَرُّوا النَّدَامَۃَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ:  «اور وہ اپنی ندامت کو چھپائیں گے جب وہ دیکھیں گے عذاب کو۔»

             وَقُضِیَ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ وَہُمْ لاَ یُظْلَمُوْنَ:  «اور ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔» 

UP
X
<>