May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 66

 أَلا إِنَّ لِلّهِ مَن فِي السَّمَاوَات وَمَن فِي الأَرْضِ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ شُرَكَاء إِن يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ 

یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جتنے جان دار ہیں وہ سب اﷲ ہی کی ملکیت میں ہیں ۔ اور جو لوگ اﷲ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں ، وہ کوئی اﷲ کے (حقیقی) شرکا ء کی پیروی نہیں کرتے۔ وہ کسی اور چیز کی نہیں ، محض گمان کی پیروی کرتے ہیں ، اور اُن کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے رہیں

 آیت ۶۶:  اَلَآ اِنَّ لِلّٰہِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِِ:  «آگاہ ہو جاؤ! اللہ ہی کے (مملوک) ہیں جو کوئی بھی آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں۔»

             وَمَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ شُرَکَآءَ:  «اور یہ لوگ جو اللہ کے علاوہ (اُس کے) شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ کسی چیز کا اتباع نہیں کر رہے۔»

             اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلاَّ الظَّنَّ وَاِنْ ہُمْ اِلاَّ یَخْرُصُوْنَ:  «وہ تو ظن و تخمین ہی کے پیچھے پڑے ہیں اور صرف اٹکل سے کام لیتے ہیں۔» 

UP
X
<>