May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 67

هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُواْ فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ 

اﷲ وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی، تاکہ تم اُس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو ایسا بنایا جو تمہیں دیکھنے کی صلاحیت دے۔ اس میں یقینا اُن لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں جو غور سے سنتے ہوں

 آیت ۶۷:  ہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَـکُمُ الَّـیْلَ لِتَسْکُنُوْا فِیْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا:  «وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تا کہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو بنا دیا روشن۔»

            رات کو ُپرسکون بنایا تا کہ رات کے وقت آرام کرو، اور دن کو روشن بنایا تا کہ اس میں اپنی معاشی ذمہ داریاں نبھاؤ اور دوسرے کام کاج نپٹاؤ۔

             اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ:  «یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سنتے ہوں۔» 

UP
X
<>