May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 70

مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُھُمْ ثُمَّ نُذِيْقُھُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيْدَ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ

 (ان کیلئے) بس دُنیا میں تھوڑا سا مزہ ہے۔ پھر ہمارے پاس ہی اُنہیں لوٹ کر آنا ہے۔ پھر کفر کا جو رویہ انہوں نے اپنا رکھا تھا، اُس کے بدلے ہم اُنہیں شدید عذاب کا مزہ چکھائیں گے

 آیت ۷۰:  مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُہُمْ:  «دنیا میں (ان کے لیے) برتنے کی کچھ چیزیں ہیں، پھر ہماری ہی طرف ان کا لوٹنا ہے»

            دنیا کی چند روزہ زندگی کا فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کچھ ساز و سامان دے دیا گیا ہے، پھر ہماری ہی طرف ان کی واپسی ہو گی۔

             ثُمَّ نُذِیْقُہُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا کَانُوْا یَکْفُرُوْنَ:  « پھر ہم انہیں مزہ چکھائیں گے بہت سخت عذاب کا، اس کفر کی وجہ سے جو وہ کرتے رہے ہیں۔» 

UP
X
<>