May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 73

فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنَاهُمْ خَلاَئِفَ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ 

پھر ہوا یہ کہ اُن لوگوں نے نوح کو جھٹلایا، اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے نوح کو اور جو لوگ اُن کے ساتھ کشتی میں تھے اُنہیں بچالیا، اور اُن کو کافروں کی جگہ زمین میں بسایا، اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا، انہیں (طوفان میں ) غرق کر دیا۔ اب دیکھو کہ جن لوگوں کو خبر دار کیا گیا تھا، اُن کا انجام کیسا ہوا ؟

 آیت ۷۳:  فَکَذَّبُوْہُ فَنَجَّیْنٰہُ وَمَنْ مَّعَہ فِی الْْفُلْکِ وَجَعَلْنٰہُمْ خَلٰٓئِفَ:  «تو انہوں نے (پھر بھی) جھٹلا دیا اُس کو، تو ہم نے نجات دے دی اُس کو اور جو بھی اُس کے ساتھ تھے کشتی میں اور ان کو بنا دیا جانشین»

            انہی لوگوں کو ہم نے زمین میں خلافت عطا کی۔

             وَاَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا فَانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُنْذَرِیْنَ:  «اور غرق کر دیا ہم نے ان لوگوں کوجنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی تھی، تو دیکھو کیسا انجام ہوا ان لوگوں کاجنہیں خبردار کر دیا گیا تھا!» 

UP
X
<>