May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 74

ثُمَّ بَعَثْنَا مِن بَعْدِهِ رُسُلاً إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَآؤُوهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانُواْ لِيُؤْمِنُواْ بِمَا كَذَّبُواْ بِهِ مِن قَبْلُ كَذَلِكَ نَطْبَعُ عَلَى قُلوبِ الْمُعْتَدِينَ 

اس کے بعد ہم نے مختلف پیغمبر اُن کی اپنی اپنی قوموں کے پاس بھیجے، وہ اُن کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے، لیکن اُن لوگوں نے جس بات کو پہلی بار جھٹلادیا تھا اُسے مان کر ہی نہ دیا۔جو لوگ حد سے گذر جاتے ہیں ، اُن کے دلوں پر ہم اسی طرح مہر لگا دیتے ہیں

 آیت ۷۴:  ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِہ رُسُلاً اِلٰی قَوْمِہِمْ فَجَآؤُوْہُمْ بِالْبَـیِّنٰتِ:  «پھر ہم نے بھیجا ان کے بعد بہت سے رسولوں کو اُن کی ( اپنی اپنی ) قوموںکی طرف، تو وہ (سب کے سب) آئے اُن کے پاس روشن دلیلیں لے کر»

             فَمَا کَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا کَذَّبُوْا بِہ مِنْ قَبْلُ کَذٰلِکَ نَطْبَعُ عَلٰی قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ:  «لیکن وہ (ساری روشن دلیلیں دیکھنے کے باوجود بھی) اُس چیز پر ایمان لانے والے نہ بنے جس کا پہلے انکار کر چکے تھے۔ اسی طرح ہم مہر کر دیا کرتے ہیں حد سے تجاوز کرنے والوں کے دلوں پر۔» 

UP
X
<>