May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 89

قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلاَ تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ

اﷲ نے فرمایا : ’’تمہاری دعا قبول کر لی گئی ہے۔ اب تم دونوں ثابت قدم رہو، اور اُن لوگوں کے پیچھے ہر گز نہ چلنا جو حقیقت سے ناواقف ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۸۹:  قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُکُمَا فَاسْتَقِیْمَا:  «اللہ نے فرمایا کہ (ٹھیک ہے ) تم دونوں کی دُعا قبول کر لی گئی، اب تم دونوں بھی قائم رہو»

            ایسا نہ ہو کہ وقت آنے پر تمہارا دل پسیج جائے اور پھر دعا کرنے لگو کہ اے اللہ اب ان کو معاف فرما دے!

             وَلاَ تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیْلَ الَّذِیْنَ لاَ یَعْلَمُوْنَ:  «اور ان لوگوں کے راستے کی پیروی مت کرنا جو علم نہیں رکھتے» 

UP
X
<>