May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 109

فَلاَ تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَؤُلاء مَا يَعْبُدُونَ إِلاَّ كَمَا يَعْبُدُ آبَاؤُهُم مِّن قَبْلُ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنقُوصٍ 

لہٰذا (اے پیغمبر !) یہ (مشرکین) جن (بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں ، ان کے بارے میں ذرا بھی شک میں نہ رہنا۔ یہ تو اسی طرح عبادت کر رہے ہیں جیسے ان کے باپ دادے پہلے ہی عبادت کیا کرتے تھے، اوریقین رکھو کہ ہم ان سب کو ان کا حصہ پورا پورا چکا دیں گے، جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی

 آیت ۱۰۹:  فَلاَ تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ مِّمَّا یَعْبُدُ ہٰٓؤُلَآءِ:  «پس (اے نبی !) آپ کسی شک میں نہ رہیں ان کے بارے میں جن کی یہ لوگ پوجا کر رہے ہیں۔ »

             مَا یَعْبُدُوْنَ اِلاَّ کَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُہُمْ مِّنْ قَبْلُ:  «یہ لوگ نہیں پوجا کررہے ہیں مگر ایسے ہی جیسے کہ ان کے آباء و اَجداد پوجا کر تے رہے ہیں اس سے پہلے۔ »

            یہ تو بس لکیر کے فقیر بنے ہوئے ہیں۔

             وَاِنَّا لَمُوَفُّوْہُمْ نَصِیْبَہُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ:  «اور یقینا ہم اُن کو دینے والے ہیں اُن کا حصہ بغیر کسی کمی کے۔ »

UP
X
<>