May 5, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 11

إِلاَّ الَّذِينَ صَبَرُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ أُوْلَئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ 

ہاں ! مگر جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، اور نیک عمل کرتے ہیں ، وہ ایسے نہیں ہیں ۔ ان کو مغفرت اور بڑا اجر نصیب ہوگا

 آیت ۱۱:  اِلاَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ:  «سوائے اُن لوگوں کے جنہوں نے صبر کی روش اختیار کی اور نیک اعمال کیے۔ »

            یعنی سب انسان ایک جیسے نہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جن کو اللہ نے حقیقی ایمان کی نعمت سے نواز رکھا ہے اور ایمان کے نتیجے میں ان کے دل صبر کی دولت سے مالا مال ہیں اور ان کے کردار سے اعمال ِصالحہ کے نور کی کرنیں پھوٹتی ہیں۔

             اُولٰٓئِکَ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ کَبِیْرٌ:  «انہی کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجرہے۔ »

UP
X
<>