May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 113

وَلاَ تَرْكَنُواْ إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاء ثُمَّ لاَ تُنصَرُونَ

اور (مسلمانو!) ان ظالم لوگوں کی طرف ذرا بھی نہ جھکنا، کبھی دوزخ کی آگ تمہیں بھی آپکڑے، اور تمہیں اﷲ کو چھوڑ کر کسی قسم کے دوست میسر نہ آئیں ، پھر تمہاری کوئی مدد بھی نہ کرے

 آیت ۱۱۳:  وَلاَ تَرْکَنُوْٓا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا:  «اور کوئی جھکاؤ پیدا نہ کرنا ان لوگوں کی طرف جنہوں نے ظلم کیا»

            یہ خالص حق اور باطل کی کش مکش ہے، اس میں کہیں کوئی رشتہ داری کا معاملہ، کوئی پرانے مراسم، قبیلے کی محبت وغیرہ عوامل تم لوگوں کو کسی لمحے ان کی طرف جھکنے پر مائل نہ کریں۔

             فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ وَمَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ:  «(اگر ایسا ہوا) تو تمہیں آگ پکڑ لے گی، پھر تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی حمایتی نہیں ہوں گے، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔»

UP
X
<>