May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 112

فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلاَ تَطْغَوْاْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ 

لہٰذا (اے پیغمبر !) جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے، اُ س کے مطابق تم بھی سیدھے راستے پر ثابت قدم رہو، اور وہ لوگ بھی جو توبہ کر کے تمہارے ساتھ ہیں ، اورحد سے آگے نہ نکلو۔ یقین رکھو کہ جو عمل بھی تم کرتے ہو، وہ اُسے پوری طرح دیکھتا ہے

 آیت ۱۱۲:  فَاسْتَقِمْ کَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَکَ:  «تو (اے نبی !) آپ ڈٹے رہیں جیسا کہ آپ کو حکم ہوا ہے اور وہ بھی جنہوں نے توبہ کی ہے آپ کے ساتھ»

            آپ کے ساتھ وہ لوگ بھی صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں جو شرک سے باز آئے ہیں، جنہوں نے کفر کو چھوڑا ہے اور آپ کے ساتھ ایمان لائے ہیں۔

             وَلاَ تَطْغَوْا:  «اور تم لوگ حد سے تجاوز نہ کرو۔ »

            تجاوز کی ایک شکل یہ بھی ہو سکتی ہے کہ منکرین حق پر جلد عذاب لے آنے کی خواہش کریں اور یہ بھی کہ چاروں طرف سے ان لوگوں کی مخالفت کے سبب کسی لمحے غصے میں آ جائیں اور حلم و بردباری کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھیں۔

             اِنَّہ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ:  «یقینا وہ تم لوگوں کے سب اعمال دیکھ رہا ہے۔ »

            اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال بھی دیکھ رہا ہے اور جو کچھ تمہارے مخالفین کر رہے ہیں ان کی تمام حرکتیں بھی اس کے علم میں ہیں۔  اس لیے اس کے ہاں سے تمہیں تمہارا اجر و ثواب ملے گا، اور اُن لوگوں کو ان کے کرتوتوں کی سزا ملے گی۔  

UP
X
<>