May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 117

وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ

اور تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں پر ظلم کر کے اُنہیں تباہ کر دے جبکہ اُن کے باشندے صحیح رَوِش پر چل رہے ہوں

 آیت ۱۱۷:  وَمَا کَانَ رَبُّکَ لِیُہْلِکَ الْقُرٰی بِظُلْمٍ وَّاَہْلُہَا مُصْلِحُوْنَ:  «اور آپ کا رب ایسا نہیں کہ بستیوں کو ظلم کے ساتھ ہلاک کر دے جبکہ ان میں بسنے والے لوگ اصلاح کرنے والے ہوں۔»

            ایسا نہیں ہوتا کہ کسی علاقے، کسی ملک یا شہر میں اچھے کردار کے حامل، اپنی اور دوسروں کی اصلاح میں سرگرم لوگوں کی اکثریت ہو اور اللہ پھر بھی اس بستی پر عذاب بھیج دے۔ 

UP
X
<>