May 2, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 21

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ 

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کیلئے گھاٹے کا سودا کر لیا تھا، اور جو معبود انہوں نے گھڑ رکھے تھے، انہیں اُن کا کوئی سراغ نہیں ملے گا

 آیت ۲۱:  اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَفْتَرُوْنَ: «یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو برباد کر لیا اور اُن سے گم ہو گیا جو کچھ وہ افترا کیا کرتے تھے۔ »

            تب انہیں اپنے جھوٹے معبود اور سفارشی، من گھڑت عقائد و نظریات اوراللہ تعالیٰ پر افترا پردازیوں میں سے کچھ بھی نہیں سوجھے گا۔ یہ سب کچھ پادَر ہوا ہو جائے گا۔ 

UP
X
<>