May 2, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 22

لاَ جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الآخِرَةِ هُمُ الأَخْسَرُونَ 

لا محالہ یہی لوگ ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے ہیں

 آیت ۲۲:  لاَ جَرَمَ اَنَّہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ ہُمُ الْاَخْسَرُوْنَ: «کچھ شک نہیں کہ آخرت میں سب سے بڑھ کر خسارہ پانے والے یہی لوگ ہوں گے۔ »

            واضح رہے کہ «اَخْسَرُ» افعل التفضیل کا صیغہ ہے۔

            اہل ِجہنم کے تذکرے کے بعد فوری تقابل (simultaneous contrast) کے لیے اب اہل ِجنت کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ 

UP
X
<>