April 26, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 3

وَأَنِ اسْتَغْفِرُواْ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُواْ إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنِّيَ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ 

اور یہ (ہدایت دیتا) کہ : ’’ اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو، پھر اُ س کی طرف رُجوع کر و، وہ تمہیں ایک مقرر وقت تک (زندگی سے) اچھا لطف اُٹھانے کا موقع دے گا، اور ہر اُس شخص کو جس نے زیادہ عمل کیا ہوگا، اپنی طرف سے زیادہ اجر دے گا۔ اور اگر تم نے منہ موڑا تو مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے

 آیت ۳:  وَّاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَیْہِ یُمَتِّعْکُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّیُؤْتِ کُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَہ:  «اور یہ کہ اپنے رب سے استغفار کرو، پھر اُس کی جناب میں توبہ کرو، وہ تمہیں (دُنیوی زندگی میں) مال و متاع دے گا بہت اچھا ایک وقت معین ّتک اور ہر صاحب فضل کو اُس کے حصے کا فضل عطا کرے گا۔ »

            یہاں ذِیْ فَضْلٍ سے مراد ہے «مستحق ِفضل»۔  یعنی جو بھی فضل کا مستحق ہو گا، اللہ تعالیٰ اُسے اپنا فضل ضرور عطا فرمائے گا۔

             وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْٓ اَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ کَبِیْرٍ:  «اور اگر تم پھر جاؤ گے تو مجھے اندیشہ ہے تم پر ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا۔ »

UP
X
<>