May 5, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 33

قَالَ إِنَّمَا يَأْتِيكُم بِهِ اللَّهُ إِن شَاء وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ

نوح نے کہا کہ : ’’ اُسے تو اﷲ ہی لے کر آئے گا، اگر چاہے گا، اور تم اُسے بے بس نہیں کر سکتے

 آیت ۳۳:  قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْکُمْ بِہِ اللّٰہُ اِنْ شَآءَ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ:  «آپ  نے فرمایا کہ وہ (عذاب) تو اللہ ہی لائے گاتمہارے اوپر اگر وہ چاہے گا اور پھر تم اس کو شکست نہیں دے سکو گے۔ »

            اگر اس نے تمہیں عذاب دینے کا فیصلہ کر لیا تو پھر تم لوگ اس کا مقابلہ کر کے اس کے عذاب سے بچ کر بھاگ نہیں سکو گے۔  

UP
X
<>