May 5, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 32

قَالُواْ يَا نُوحُ قَدْ جَادَلْتَنَا فَأَكْثَرْتَ جِدَالَنَا فَأْتَنِا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ 

انہوں نے کہا کہ : ’’ اے نوح ! تم ہم سے بحث کر چکے، اور بہت بحث کر چکے۔ اب اگر تم سچے ہو تو لے آؤ وہ (عذاب) جس کی دھمکی ہمیں دے رہے ہو۔ ‘‘

 آیت ۳۲:  قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰـدَلْـتَنَا فَاَکْثَرْتَ جِدَالَنَا:  «انہوں نے کہا: اے نوح! تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور خوب جھگڑا کیا»

            جب حضرت نوح کی ان تمام باتوں کا علمی، عقلی اور منطقی سطح پر کوئی جواب ان لوگوں سے نہ بن پڑا تو وہ خواہ مخواہ ضد اور ہٹ دھرمی پر اتر آئے کہ بس جی بہت ہو گیا بحث مباحثہ، اب چھوڑیں ان دلیلوں کو اور:

             فَاْ تِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ کُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ:  «پس لے آؤہم پر وہ عذاب جس کی تم ہمیں دھمکی دے رہے ہو، اگر تم سچے ہو۔ »

UP
X
<>