May 5, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 37

وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلاَ تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُواْ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ 

اور ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کی مدد سے کشتی بناؤ، اور جو لوگ ظالم بن چکے ہیں ، اُن کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا۔ یہ اب غرق ہو کر رہیں گے۔ ‘‘

 آیت ۳۷:  وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِاَعْیُنِنَا وَوَحْیِنَا:  «اور (اب) آپ  کشتی بنائیے ہماری نگاہوں کے سامنے اور ہماری ہدایات کے مطابق»

            اس حکم سے یوں لگتا ہے کہ کشتی کی تیاری کے ہر مرحلے پر حضرت نوح کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایات مل رہی تھیں، مثلاً لمبائی اتنی ہو، چوڑائی اتنی ہو، لکڑیاں یوں تیار کرو، وغیرہ۔  

             وَلاَ تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا:  «اور جو ظالم ہیں ان کے بارے میں اب مجھ سے بات نہ کیجیے گا۔ »

            اب ان منکرین میں سے کسی کے بارے میں کوئی درخواست، دعا یا سفارش وغیرہ آپ کی طرف سے نہ آئے، اب اس کا وقت گزر چکا ہے۔

             اِنَّہُمْ مُّغْرَقُوْنَ:  «(اب) یہ سب کے سب غرق کیے جائیں گے۔ »

UP
X
<>