May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 41

وَقَالَ ارْكَبُواْ فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ 

اور نوح نے (ان سب سے) کہا کہ : ’’اس کشتی میں سوار ہو جاؤ۔ اس کا چلنا بھی اﷲ ہی کے نام سے ہے، اور لنگر ڈالنا بھی۔ یقین رکھو کہ میرا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔‘‘

 آیت ۴۱:  وَقَالَ ارْکَبُوْا فِیْہَا بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرہَا وَمُرْسٰہَا:  «اورنوح  نے فرمایا: سوار ہو جاؤ اس میں، اللہ کے نام کے ساتھ ہی ہے اس کا چلنا بھی اور اس کا لنگر انداز ہونا بھی۔ »

            جب تک اللہ چاہے گا اور جس سمت کو اسے چلائے گا یہ چلے گی اور جب اور جہاں اُس کی مشیت ہو گی یہ لنگرانداز ہو جائے گی۔

             اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:  «یقینا میرا رب بخشنے والا، بہت رحم کرنے والا ہے۔ »

UP
X
<>