May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 43

قَالَ سَآوِي إِلَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاء قَالَ لاَ عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِلاَّ مَن رَّحِمَ وَحَالَ بَيْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِينَ 

وہ بولا : ’’ میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچالے گا۔ ‘‘ نوح نے کہا : ’’ آج اﷲ کے حکم سے کوئی کسی کو بچانے والا نہیں ہے، سوائے اُس کے جس پر وہ ہی رحم فرما دے۔ ‘‘ اس کے بعد اُن کے درمیان موج حائل ہو گئی، اور ڈُوبنے والوں میں وہ بھی شامل ہوا

 آیت ۴۳:  قَالَ سَاٰوِیْٓ اِلٰی جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ:  «اُس نے کہا کہ میں ابھی کسی پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔»

             قَالَ لاَ عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰہِ اِلاَّ مَنْ رَّحِمَ:  «نوح  نے کہا: آج کے دن کوئی بچانے والا نہیں ہے اللہ کے امر سے، سوائے اُس کے جس پر اللہ ہی رحم فرما دے۔ »

             وَحَالَ بَیْنَہُمَا الْمَوْجُ فَکَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ:  «اور حائل ہو گئی ان دونوں کے درمیان ایک موج اور وہ ہو گیا غرق ہونے والوں میں۔ »

            اسی گفتگو کے دوران ایک بڑی موج آئی اور اس کی زد میں آ کر آپ  کی نظروں کے سامنے آپ  کا وہ بیٹا غرق ہو گیا۔  

UP
X
<>