May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 53

قَالُواْ يَا هُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَمَا نَحْنُ بِتَارِكِي آلِهَتِنَا عَن قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ 

انہوں نے کہا : ’’ اے ہود ! تم ہمارے پاس کوئی روشن دلیل لے کر نہیں آئے، اور ہم اپنے خداؤں کو صرف تمہارے کہنے سے چھوڑنے والے نہیں ہیں ، اور نہ ہم تمہاری بات پر ایمان لا سکتے ہیں

 آیت ۵۳:  قَالُوْا یٰـہُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَۃٍ:  «انہوں نے کہا کہ اے ہود! تم ہمارے پاس کوئی سند لے کر نہیں آئے»

            یعنی آپ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تواس کے ثبوت کے طور پر آپ کے پاس کوئی کھلی نشانی، سند یا معجزہ نہیں ہے۔

             وَّمَا نَحْنُ بِتَارِکِیْٓ اٰلِہَتِنَا عَنْ قَوْلِکَ وَمَا نَحْنُ لَکَ بِمُؤْمِنِیْنَ:  «اور ہم نہیں ہیں چھوڑنے والے اپنے معبودوں کو صرف تمہارے کہنے پر، اور ہم تمہاری بات ماننے والے نہیں ہیں۔ »

UP
X
<>