May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 54

إِن نَّقُولُ إِلاَّ اعْتَرَاكَ بَعْضُ آلِهَتِنَا بِسُوَءٍ قَالَ إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ وَاشْهَدُواْ أَنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ 

ہم تو اس کے سوا کچھ اور نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے خداؤں میں سے کسی نے تمہیں بری طرح جھپیٹے میں لے لیا ہے۔ ‘‘ ہود نے کہا : ’’ میں اﷲکو گواہ بناتا ہوں ، اور تم بھی گواہ رہو کہ تم اﷲ کے سوا جس جس کو اُس کی خدائی میں شریک مانتے ہو، میں اُس سے بری ہوں

 آیت ۵۴:  اِنْ نَّقُوْلُ اِلاَّ اعْتَرٰکَ بَعْضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوْٓءٍ:  «ہم تو یہی کہتے ہیں کہ تم پر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑی ہے۔ »

            یعنی ہمارا خیال تو یہی ہے کہ آپ جو ہمارے معبودوں کا انکار کرتے ہیں اور ان کی شان میں گستاخی کرتے رہتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کو ان کی طرف سے سزا ملی ہے اور آپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا۔  اسی لیے آپ بہکی بہکی باتیں کر نے لگے ہیں۔

             قَالَ اِنِّیْٓ اُشْہِدُ اللّٰہَ وَاشْہَدُوْٓا اَنِّیْ بَرِیْٓئٌ مِّمَّا تُشْرِکُوْنَ مِنْ دُوْنِہ:  «ہود  نے کہا کہ میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں بری ہوں ان سے جنہیں تم شریک ٹھہرا رہے ہو، اُس کے سوا»

            میں تمہارے ان جھوٹے معبودوں اور تمہارے شرک کے اس جرم سے بالکل بری اوربیزار ہوں۔  یہ وہی بات ہے جو حضرت ابراہیم نے اپنی قوم سے فرمائی تھی۔  

UP
X
<>