May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 60

وَأُتْبِعُواْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلا إِنَّ عَادًا كَفَرُواْ رَبَّهُمْ أَلاَ بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ 

اور (اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ) اس دُنیا میں بھی پھٹکار اُن کے پیچھے لگا دی گئی، اور قیامت کے دن بھی۔ یاد رکھو کہ قومِ عاد نے اپنے رَبّ کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا ! یاد رکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی، جو ہود کی قوم تھی !

 آیت ۶۰:  وَاُتْبِعُوْا فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا لَعْنَۃً وَّیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:  «اور ان کے پیچھے لگا دی گئی لعنت اس دنیا میں بھی اور قیامت کے دن (کے لیے) بھی۔ »

             اََلَآ اِنَّ عَادًاکَفَرُوْا رَبَّہُمْ اَلاَ بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوْدٍ:  «آگاہ ہو جاؤ، قومِ عاد نے اپنے رب کا کفر کیا تھا۔  سن لو، پھٹکار ہے عاد پر جو قومِ ہود  تھی!»

UP
X
<>