May 18, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 64

وَيَا قَوْمِ هَذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَلاَ تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ 

اور اے میری قوم ! یہ اﷲ کی اُونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی بن کر آئی ہے۔ لہٰذا اس کو آزاد چھوڑ دو کہ یہ اﷲ کی زمین میں کھاتی پھرے، اور اس کو بُرے ارادے سے چھونا بھی نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہین عنقریب آنے والا عذاب آپکڑے۔ ‘‘

 آیت ۶۴:  وَیٰــقَوْمِ ہٰذِہ نَاقَۃُ اللّٰہِ لَــکُمْ اٰیَۃً فَذَرُوْہَا تَاْکُلْ فِیْٓ اَرْضِ اللّٰہِ:  «اور (دیکھو) میری قوم کے لوگو! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے، اسے چھوڑے رکھو کہ یہ چرتی پھرے اللہ کی زمین میں»

             وَلاَ تَمَسُّوْہَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَکُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ:  «اور (دیکھنا) کسی برے ارادے سے اسے ہاتھ نہ لگانا، ورنہ تمہیں آ پکڑے گا ایک قریبی عذاب۔ »

            وہ عذاب اب دور نہیں ہے اور اسے آتے کچھ دیر نہ لگے گی۔ 

UP
X
<>