May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 95

كَأَن لَّمْ يَغْنَوْاْ فِيهَا أَلاَ بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ 

جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے۔ یاد رکھو ! مدین کی بھی ویسی ہی بربادی ہوئی جیسی بربادی ثمود کی ہوئی تھی

 آیت ۹۵:  کَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْہَا اَلاَ بُعْدًا لِّمَدْیَنَ کَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ:  «جیسے کہ وہ کبھی ان میں آباد ہی نہیں تھے۔  آگاہ ہو جاؤ پھٹکار ہے مدین پر، جیسے کہ ثمود پر پھٹکار ہوئی تھی۔»

            اہل مدین بھی اللہ تعالیٰ کی پھٹکار کا نشانہ بن کر اُسی طرح ہلاک ہو گئے جیسے قومِ ثمود ہلاک ہوئی تھی۔

            اب آخر پر بہت مختصر انداز میں حضرت موسیٰ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ 

UP
X
<>