May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 94

وَلَمَّا جَاء أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَأَخَذَتِ الَّذِينَ ظَلَمُواْ الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُواْ فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ 

اور (آخرکار) جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور اُن کے ساتھ جو ایمان لاچکے تھے، ان کو اپنی خاص رحمت سے بچا لیا، اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا، انہیں ایک چنگھاڑ نے آپکڑا، اور وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے منہ گر ے رہ گئے

 آیت ۹۴:  وَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَہ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا:  «پھر جب ہمارا حکم آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے نجات دے دی شعیب  کو اور اُن لوگوں کو جو آپ  کے ساتھ ایمان لائے تھے»

             وَاَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِہِمْ جٰثِمِیْنَ:  «اور ظالموں کو آ پکڑا ایک زبردست کڑک نے، تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ »

UP
X
<>