May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 93

وَيَا قَوْمِ اعْمَلُواْ عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَارْتَقِبُواْ إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ 

اور اے میری قوم ! تم اپنے حال پر رہ کر (جو چاہو) عمل کئے جاؤ، میں بھی (اپنے طریقے کے مطابق) عمل کر رہا ہوں ۔ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کس پر وہ عذاب نازل ہو گا جو اُسے رُسوا کرکے رکھ دے گا، اور کون ہے جو جھوٹا ہے ؟ اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں ۔ ‘‘

 آیت ۹۳:  وَیٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ:  «اور اے میری قوم کے لوگو! تم کرو جو کچھ کرسکتے ہو اپنی جگہ پر، میں بھی کر رہا ہوںجو میں(اپنی جگہ پر) کر سکتا ہوں۔ »

            تم میرے خلاف جو بھی ریشہ دوانیاں کر سکتے ہو، جو بھی چالیں چل سکتے ہو، اور جو اقدامات بھی کر سکتے ہو، کر گزرو۔  اپنے طور پر جو کچھ میں کر سکتا ہوں، جو کوشش مجھ سے بن آ رہی ہے میں کر رہا ہوں۔ یہ چیلنج کرنے کا انداز سورۃ الانعام سے چلا آ رہا ہے۔  یہ گویا مکہ کے حالات کے ساتھ تطابق کیا جا رہا ہے۔  مکہ میں حق و باطل کی کشمکش بھی اب انتہا کو پہنچ چکی تھی اوراس کی وجہ سے آپ کی طبیعت کے اندر ایک طرح کی بیزاری پیدا ہو چکی تھی کہ اب جو کچھ تم کر سکتے ہو کر لو!

             سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ مَنْ یَّاْتِیْہِ عَذَابٌ یُّخْزِیْہِ وَمَنْ ہُوَ کَاذِبٌ:  «عنقریب تم جان لو گے کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے!»

             وَارْتَقِبُوْٓا اِنِّیْ مَعَکُمْ رَقِیْبٌ:  «تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ »

UP
X
<>